کا فی کی مختلف اقسام

کا فی کی اقسام

فوراً کافی بنانے کی ترکیب

اشیاء

پانی 2 کپ
دودھ 1/2 پاؤ
چینی حسب ذائقہ
کافی 2 چائے کے چمچ

ترکیب

1 دیگچی میں دودھ ابالیں-2 کپ پانی بھی ایک برتن میں ابالیں- اب  تھوڑا سا ابلا ہوا پانی لے کر1 کھانے کاچمچ کافی ملا کرخوب اچھی طرح پھینٹیں-جب سفید جھاگ نظر آنے لگے توحسب ذائقہ اس میں چینی اور گرم پانی ملا کر مکس کریں-ابلا ہوا دودھحسب ذائقہ ڈال کرپیجئے-
---------------------------------------------

کا فی کی اقسام

Cold کافی کی ترکیب

اشیاء

چینی 2 کھانے کےچمچ
350 گرام تیز بنی ہوئی کافی پینٹ
برف 4 ٹکڑے
تازہ کریم 1 کپ
تھوڑی سی میٹھی سخت کریم

ترکیب

پانی میں بنی ہوئی کافی، چینی، برف اور تازہ کریم کو بلنڈر میں ڈال کر 1 منٹ پر چلا کر گلاسوں یا کسی بھی برتن میں نکال لیں-
------------------------------------------


کا فی کی اقسام

کلاسک کیپی چینوکافی

اشیاء

دودھ  ایک لیٹر 
کافی ایک کھانےکا چمچ  
کوکو پاوڈردو چائے کے چمچ
ڈبل کریم آدھا کپ
چینی تھوڑی سی

ترکیب

پہلے ایک لیٹر دودھ میں دو چایے کے چمچ کو کو پاؤڈر ڈال کر پکا لے-اب ایک کپ میں ایک کھانےکا چمچ کوفی اورتھوڑی سی چینی ڈال کے اچھی سے پھینٹ لے -جب وہ ہلکی گولڈن براؤن ہو جائے تو اسے کپ میں ڈال کر اوپر سے گرم گرم دودھ ڈال  دے -اوپر سے  آدھا کپ ڈبل  کریم ڈال کے سرو کرے - 
----------------------------------------------


کا فی کی اقسام

موچا کافی مکس

اشیاء

1/4 کپ کنفیکشنرز ’شوگر
 3/4 1 کپ پاؤڈر ڈیری کریمر
1/4  1کپ انسٹنٹ کافی دانے دار
7 کپ خشک دودھ پاؤڈر
3/4  5 کپ پاوڈر چاکلیٹ ڈرنک مکس

ترکیب

ایک بڑے پیالے میں ،انسٹنٹ کافی ، خشک دودھ پاؤڈر ، چاکلیٹ ڈرنک مکس ، کنفیکشنرز کا شوگر اور پاوڈر ڈیری کریمرمکس کریں۔ کسی ٹائٹ کنٹینر میں اسٹور کریں۔ 
پیش کرنے کے لئے ، 
سب سے پہلے ایک مگ میں 1/4  1کپ انسٹنٹ کافی دانے دار ڈالے اور پھر اس بنے ہوۓ مکسچر کے چار  کھانے کے چمچ کوفی  مگ میں ڈالے  اور اوپر سے ایک کپ گرم پانی کا ڈالے  
-------------------------------------------------


کا فی کی اقسام

چاکلیٹ کافی

اشیاء

100 گرام چاکلیٹ
2 اسکوپس چاکلیٹ آئس کریم
1/2 کپ دودھ 
1 چمچ انسٹنٹ کافی پاؤڈر
چاکلیٹ (ٹاپنگ کے لئے

ترکیب

سب سے پہلے آپ ١٠٠ گرم چاکلیٹ کو پگلا ئے- اور چاکلیٹ کو گرم دودھ میں ڈال دیںاب چولہے کی آنچ کو ہلکا کر دیں- اور اس کے اندر 2 اسکوپس چاکلیٹ آئس کریم بھی ڈال دیں -اب اس میں کافی پاؤڈر بھی ڈال  دیں -اور اچھی طرح مکس کر لیں- مزیدارچاکلیٹ کافی تیار-

Post a Comment

0 Comments