لیموں سے حسن

لیموں سے حسن

صحت اور خوب صورتی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔خوب صورتی بڑھانے کے لئے نسخو و طریقوں سے مد د لی  جاتی  ہے ۔ ہم آپکو ایک  ایسیbeauty ٹپس کا بتا ئے گے- جو ناصرف حسن کے نکھار میں بلکہ صحت کی حفاظت میں بھی مفید ہے ۔یہ قدرتی نعمت  تازگی بھرے لیموں ہیں۔۔یہ ہر موسم میں دستیاب  ہے- لیموں شروع سے ہی بہت مفید ہے-یہ ہر قسم کےبیوٹی ٹپس کے لئے بہت استعمال ہوتے ہیں- 

1-لیموں کی خصوصیات 

 کیلے کو پیس لے اور اس میں آدھا لیموں لیموں کا رس نچوڑ لیں-اس مکسچرکو خشک جلد میں لگایے -
یہ  مکسچرجلد کو نرم و ملائم بناتا ہے-چہرے کے مردہ خلیات کو دور کرنے کے لئے شکر می لیموں کا رس  ڈال کے  مکسچر بنا لے اور اس مکسچر کو  چہرے میں مساج کرنے جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے لیموں کے رس لے اور اس میں  شہد ملا کر ایک بہترین ہوم میڈ نیچرل موئسچرائزر بن سکتاہے ۔کہنیوں اور گٹوں وگھٹنوں کی سیاہی دور کرنے کے لئے  لیموں کا رس نکال کے  پانچ سے دس منٹ تک کہنیوں اور گٹوں وگھٹنو پرگڑیں  اور پھر  سادے پانی سے چہرہدھوکرصاف کر لیں روزانہ  یہ عمل دہرانے سے کہنیوں اور گٹوں وگھٹنو کی جلد نکھر جاتی ہے-بالوں کے گرنے  سے پریشان افراد کو  لیموں کے رس میں آملہ پاؤڈر مکس کرکے اسے بالوں میں لگائیں اور بیس پچیس منٹ کے بعد سردھولیں تو بالوں کا جھڑنارک جائے گا۔

لیموں سے حسن

لیموں کے رس میں ایک انڈے کی سفیدی ملا کر پھینٹیں اور اسے سر کی جلد پر لگا کر پچیس سے تیس منٹ تک چھوڑ دیں ۔اس کے بعد نارمل پانی سے سر دھولیں ۔خارش اور خشکی کے لئے یہ نسخہ مفید ہے۔ اگر شیمپو کے بعد چائے اور لیموں کے رس کے مکسچر کو بالوں پر سے گزار دیا جائے تو بالوں کی لچک اور چمک میں اضافہ ہو جاتاہے۔ لیموں کے رس ،بالائی اور شہد گاڑھے مکسچر سے پھٹے ہونٹوں کو دلکش اور نرم وملائم بنایا جا سکتاہے ۔
لیموں کا رس ،بادام کے پاؤڈر اور شہد کا مکسچر جلد کے لئے بہترین اسکرب ہے اور جلد کو جھریوں زدہ ہونے سے محفوظ رکھتاہے۔ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ ٹماٹر کا رس اور ایک کھانے کا چمچ دودھ میں مکس کرکے اسے چہرے گردن اور ہاتھوں پیروں پر لگائیں یہ ایک قدرتی بلیچ کا کام کرے گا۔ کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کے علاوہ سورج کی تمازت سے جھلس جانے والی جلد کے لئے لیموں کے رس کو ایک کپ دودھ میں مکس کریں ۔اس میں ایک چائے کا چمچ گلیسرین مکس کرکے اسے جلد پر لگائیں ۔عمر رسیدگی کے باعث چہرے پر پھیلتی جھریوں پر دہی میں لیموں کا رس ملا کر لگانا مفید ہے۔

2-لیموں آپکی صحت کو برقرار رکھے 

صبح اٹھ کر نیم گرم پانی کر کے اس میں شہد اور لیموں کے رس کا مکسچر پینے سے پیٹ صاف ہو جاتا ہے اسس مکسچر کو خون صاف کرنے کے لئےاستعمال کیاجاتا ہے ۔اس مکسچر کو روزانہ استعمال کرنے سے وزن میں کمی ہوتی ہے ۔لیموں کے رس میں پانی اور ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ملا کر استعمال کرنے سے تیزابیت سے نجات ملتی ہے ۔ایک چائے کے چمچ میں دو چائے کے چمچ لیموں کا رس اور ایک چٹکی کالا نمک ملا کر کھانے سے ہچکیاں بند ہو جاتی ہیں ۔کیڑے مکوڑوں نے اگر جلد کے کسی حصے پر کاٹ لیا ہوتو فوری طور پر اس جگہ پر لیموں کاٹ کر لگانے سے زہر کے اثرات دور ہو جاتے ہیں ۔تاہم یہ ایک بطور فرسٹ ایڈ دی جانے والی یامفید ٹپ ہے ۔ لیموں کے رس میں پانی اور ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ملا کر استعمال کرنے سے تیزابیت سے نجات ملتی ہے ۔ایک چائے کے چمچ میں دو چائے کے چمچ لیموں کا رس اور ایک چٹکی کالا نمک ملا کر کھانے سے ہچکیاں بند ہو جاتی ہیں ۔کیڑے مکوڑوں نے اگر جلد کے کسی حصے پر کاٹ لیا ہوتو فوری طور پر اس جگہ پر لیموں کاٹ کر لگانے سے زہر کے اثرات دور ہو جاتے ہیں ۔تاہم یہ ایک بطور فرسٹ ایڈ دی جانے والی یامفید ٹپ ہے ۔
کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ۔اس کے علاوہ لیموں کئی امراض میں بھی مفید بتایا جاتا ہے ۔جدید تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جسم کے لئے وٹامنز کی بڑی اہمیت ہے ۔ان کی کمی سے انسانی جسم مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتاہے ۔دانتوں،مسوڑھوں کی تکلیف اور صفراوی بخار سمیت دیگر امراض میں لیموں کا استعمال مفید پایا گیا ہے ۔
اگر منہ کڑوارہتا ہوتو ایک گلاس پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر اور دو چمچ شکر ملا کر پلانے سے بہت فائدہ دیتاہے۔ متلی اور قے میں بھی بہت فائدہ دیتاہے ۔لیموں ،یرقان ،ہائی بلڈ پریشر ،موٹاپا کم کرنے ،لو بلڈ پریشر،قبض ،لو لگنے ،ہیضہ جیسے امراض میں شفاء کے اثرات رکھتاہے ۔برسات کے موسم میں پیدا ہونے والی بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتاہے ۔تیز بخار ،پیاس کی شدت میں شربت لیموں کا استعمال تسکین دیتاہے۔ ملیریا کے بخار میں لیموں ،نمک،کالی مرچ کا استعمال کرنے سے محفوظ رہا جا سکتاہے۔ لیموں کے چھلکے کا مربہ بھوک کی کمی دورکرتاہے ۔معدہ کی گیس کا خاتمہ کرتاہے

لیموں سے حسن

Post a Comment

0 Comments